گلف امپائر کے سی ای او سردار شاہزیب شبیر کے سسر اور میجر جنرل افتخار (ستارہءامتیاز) کے چھوٹے بھائی ڈاکٹر ہارون کے انتقال پر انتہائی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت کی۔
وزیر اعظم کے ہمراہ چیف کوآرڈینیٹر سردار طارق محمود بھی موجود تھے جملہ فیملی ممبران کو دکھ وصدمہ برداشت کرنے کی بھی تلقین کی۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ
انسانی زندگی گوں نا گوں حالات و کیفییات کا مرقع ہوتا ہے زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے ۔ اللہ جسے چاہے اپنے پاس بولاتا ہے کیونکہ زندگی موت کی امانت ہے۔ ڈاکٹر ہارون کا خلا کبھی پورا نہیں ہو سکتا
اللہ پاک ڈاکٹر صاحب کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ امین
انتہائی دکھ کے ساتھ اطلاع دی جاتی ھے کہ ھمارے خاندان کے بزرگ (ر)صوبیدار جلیل الرحمان عباسی صاحب وفات پا گے ھیں نماز جنازہ دن 3 بجے کھلاناخورد کے مقام پے ادا کی جاے گی اللہ پاک مغفرت فرماے
پی ٹی آئی کے صدر نے میڈیا پر نشاندہی کی تو انور نامی میٹر ریڈر آگ بگولہ ہو گیا


چناری (خصوصی رپورٹر)محکمہ برقیات کے میٹر ریڈر کی اندھیر نگری اور کرپشن کو میڈیا پر لانے پر وادی کھلانہ میں تعینات میٹر ریڈر نے تحریک انصاف تحصیل ہٹیاں بالا کے صدر قاضی عبدالرزاق کے قریبی عزیز پر حملہ کر کے شدید زخمی کردیا پی ٹی آئی کشمیر کے تحصیل صدر کے عزیز کی درخواست پر تھانہ چناری میں میٹر ریڈر کے خلاف مقدمہ درج ۔تفصیلات کے مطابق کھلانہ ویلی میں تعینات محکمہ برقیات کے میٹر ریڈر کی جانب سے اندھیر نگری، بدعنوانی ،کرپشن، لوٹ کھسوٹ اور محکمہ کو بھاری پھکی دینے کی پی ٹی آئی تحصیل ہٹیاں بالا کے صدر نے میڈیا پر نشاندہی کی تو محمد انور نامی میٹر ریڈر آگ بگولہ ہو گیا گالم گلوچ کرتے ہوئے چکوٹھی بازار میں تحریک انصاف کے تحصیل صدر قاضی عبدالرزاق کے قریبی عزیز خلیل قریشی پر حملہ آور ہو کر سر پر ڈنڈا مار کر لہو لہان کر دیا اس پر موقع پر انجمن تاجران چکوٹھی کی بڑی تعداد پہنچی تو میٹر ریڈر موقعہ فرار ہو گیا خلیل قریشی نے میٹر ریڈر محمد انور کو گالم گلوچ کرنے سے منع کیا جواب میں میٹر ریڈر حملہ آور ہو گیا خلیل قریشی کے سر پر شدید چوٹیں آئیں جس کے بعد انھیں قریبی ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد مرہم پٹی دی گئی میٹر ریڈر کے خلاف تھانہ چناری میں خلیل قریشی کی مدعیت میں مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر دیا گیا ہے تاہم ملزم نے ہفتہ کے روز عدالت سے عبوری ضمانت کروا لی اس موقع پر تحریک انصاف تحصیل ہٹیاں بالا کے صدر قاضی عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ محکمہ برقیات کے ملازم کی جانب سے بزدلانہ حملے کی پر زور مذمت کرتے ہیں ایک طرف چوری دوسری جانب سینازوری ناقابل برداشت ہے کرپٹ عناصر کے خلاف کسی صورت خاموش تماشائی نہیں بن سکتے انشاء اللہ بددیانت کرپٹ عناصر کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی میٹر ریڈر کے خلاف مقدمہ درج ہو گیا اب ہم پولیس اور انتظامیہ سے امید رکھتے ہیں وہ ظالموں کے بجائے مظلوم کی داد رسی کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی محکمہ برقیات کے حکام کو بھی اس اندھیر نگری کا نوٹس لیتے ہوئے محکمانہ کارروائی عمل میں لانی چاہیے تانکہ غریب عوام کے ساتھ ہونے والی نہ انصافی کا سد باب ممکن ہو پائے ۔
Chaif editor
وزیراعظم عمران خان نے ,,کوئی بھوکا نہ سوئے،، پروگرام کا افتتاح کر دیا

وزیراعظم عمران خان نے کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام کا افتتاح کر دیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت موبائل گاڑیوں کے ذریعے مخصوص مقامات پر کھانا فراہم کیا جائے گا۔اس موقع پر اسلام آباد میں قائم ایک لنگر خانے میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور ایم ڈی بیت المال نے وزیراعظم کو پروگرام پر بریفنگ دی۔وزیراعظم نے خود کھانا تقسیم کرکے پروگرام کا آغاز کیا۔ عمران خان کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ غریب محنت کش کے لیے پناہ گاہ ایک نعمت ہے۔ مہنگائی کے زمانے میں کھانے کا وہ پیسہ بچا کر اپنے گھروں کو بھیجتے ہیں۔ اب غریب بستیوں میں موبائل گاڑیاں کھانا فراہم کریں گی۔ان کا کہنا تھا کہ پناہ گاہوں میں لوگ مجبوری کے تحت آتے ہیں۔ پناہ گاہوں میں اچھا کھانا اور اچھے طریقے سے ان کیساتھ برتا کرنا چاہیے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پناہ گاہوں کے معیار کو خراب نہیں ہونے دینا، ہم نے غریبوں کا دھیان رکھنا ہے۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں اس سے قبل کوئی بھوکا نہ سوئے جیسی چیزیں نہیں ہوئیں، جلد سارے پاکستان میں ٹرکوں کے ذریعے کھانا پہنچائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ بہت سارے مخیر حضرات اس پروگرام میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔ جون میں احساس کا ایسا پروگرام لا رہے ہیں جس کے تحت مہنگائی کے دور میں براہ راست تین کروڑ خاندانوں کو سبسڈی دیں گے۔





You must be logged in to post a comment.