بھارتی فوج نے دیوا سیکٹر پر ایل او سی کی خلاف ورزی کی، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی


LOC اورشمالی وزیرستان میں دشمنوں سے جھڑپ،پاک فوج کے 4جوان شہید
شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کیساتھ جھڑپ میں 3 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا،2دہشتگرد جہنم واصل
()لائن آف کنٹرول(ایل او سی)اور شمالی وزیرستان میں دشمنوں کے ساتھ جھڑپ میں پاک فوج کے 4 جوان وطن کیلئے قربان ہو کر شہادت کے رتبے پر فائز ہو گئے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق بھارتی فوج نے دیوا سیکٹر پر ایل او سی کی خلاف ورزی کی۔ پاکستانی افواج نے بھارتی اشتعال انگیزیوں کا بھرپور جواب دیا جس سے دشمن کو شدید جانی نقصان اٹھانا پڑا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 28 سالہ سپاہی نبیل لیاقت شہید ہوگئے۔دوسری جانب شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کیساتھ جھڑپ میں 3 جوانوں نے جام شہادت نوش کر لیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا اور اس دوران 2 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد دھماکا خیز مواد بنانے کے ماہر تھے۔ دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے تین جوان وطن پر قربان ہوئے۔ شہدا میں سپاہی ازیب احمد، ضیا السلام اور لانس نائیک عباس خان شامل ہیں۔خیال رہے کہ دفتر خارجہ نے 12 جنوری کو بھارت کے سینئر سفارتکار کو طلب کرکے ایل او سی کے نیزہ پیر سیکٹر میں جنگ بندی کی بلا اشتعال خلاف ورزیوں پر شدید احتجاج ریکارڈ کیا تھا۔بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجہ میں 10 سالہ بیگناہ بچہ محمد ظہیر شدید زخمی ہو گیا تھا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سینئر بھارتی سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاجی مراسلہ ان کے حوالہ کیا گیا تھا۔اس مراسلے میں کہا گیا تھا کہ قابض بھارتی افواج ایل او سی اور ورکنگ بانڈری کی مسلسل خلاف ورزیاں کرتے ہوئے آرٹلری، بھاری اور خودکار ہتھیاروں کے ذریعے عام شہری آبادیوں کو نشانہ بنارہی ہیں۔ بھارتی سفارتکار کو بتایا گیا کہ شہری آبادیوں کو دانستہ نشانہ بنانا انتہائی قابل افسوس، انسانی عظمت ووقار، عالمی انسانی حقوق اور بین الاقوامی انسانی قوانین کے صریحا منافی ہے۔

کس ہاڑاں کے رہائشی راجہ اکرم کی رہائش گاہ سے ببر شیر کے دو بچے ضبط

‎ اسلام گڑھ( )ایس ایچ او تھانہ اسلام گڑھ راجہ فیصل صدیق کی کاروائی،کس ہاڑاں کے رہائشی راجہ اکرم کی رہائش سے غیر قانونی پررکھے گئے ببر شیر کے دو بچے ضبط کر کے محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کر دیے۔تفصیلات کے مطابق کس ہاڑاں کے رہائشی راجہ اکرم نے بدوح اجازت ببر شیر کے دو بچے اپنے گھر میں رکھے ہوئے تھے۔اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ اسلام گڑھ نے کاروائی کرتے ہوئے ببر شیر کے دونوں بچے اپنی تحویل میں لے کر محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کر دیے۔‎

کس ہاڑاں کے رہائشی راجہ اکرم کی رہائش گاہ سے ببر شیر کے دو بچے ضبط

کوٹلی، انجمن تاجران نے آٹا مہنگا ہونے کیخلاف ضلع میں احتجاج کا اعلان کردیا

آزاد کشمیر حکومت اپنی عیاشیوں پر کڑوڑوں روپے لگا رہی ہے اور غریب عوام پر آٹا بم گرا رہی ہے، ملک یعقوب ،سردار شبیر ، سردار ارشاد



ستم ظریفی کا عالم یہ ہے کہ آزاد کشمیر حکومت نے فی من آٹے پر 520روپے کا اصافہ کیا اور ہمارے احتجاج پر صرف 200روپے کم کئے
انجمن تاجران کوٹلی نے آٹا مہنگا کرنے کے خلاف کل 13جنوری کو ضلع میں شٹر ڈائون اور احتجاجی مظاہروں کا اعلان کر دیا۔یہ اعلان صدر انجمن تاجران ملک یعقوب منہاس نے انجمن تاجران ٹراکھل کے صدر سردار شبیر،انجمن تاجران بلوچ کے صدر سردار ارشاد،انجمن تاجران قلعاء کے صدر سردار خالد سے میٹنگ کے بعد ان راہنمائوں کے ہمراہ میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرسردار توحید،سردار افتحار،عثمان خالد،جنرل سیکرٹری انجمن تاجران انوار بیگ،کوارڈنیٹر جمیل منہاس،جوائنٹ سیکرٹری اعجاز مغل،ظہور بٹ،اسرار بٹ ،سمیت تاجروں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ملک یعقوب منہاس،اور سردار شبیر نے کہا کہ آزاد کشمیر حکومت اپنی عیاشیوں پر کڑوڑوں روپے لگا رہی ہے۔اور غریب عوام پر آٹا بم گرا رہی ہے۔آٹے کی قیمتیں ستمبر والے ریٹ کے مطابق کی جائیں۔قیمتوں میں اضافہ کسی طور قبول نہیں کرینگے۔حکومت اضافی قیمت واپس لیتے ہوئے سبسڈی دے۔ورنہ انتہائی خوفناک احتجاج کے لئے تیار ہو جائے۔محکمہ خوراک بلیک میں آٹے کے لائسنس دے رہا ہے۔بلیک لائسنس فورا منسوخ کئے جائیں۔فوڈ اتھارٹی کے نام پر بدمعاشی بند کی جائے۔فوڈ اتھارٹی کو تاجروں غنڈہ ٹیکس وصول نہیں کرنے دینگے۔تاجر راہنماوں نے کہا کہ ستم ظریفی کا عالم یہ ہے کہ آزاد کشمیر حکومت نے فی من آٹے پر 520روپے کا اصافہ کیا اور ہمارے احتجاج پر صرف 200روپے کم کئے۔جو کسی طور قبول نہیں۔اگر ہمارے پر امن احتجاج کے دوران حکومت یا انتظامیہ نے گڑ بڑ کی کوشش کی تو دمادم مست قلند ہوگا۔

کھوئیرٹہ میں صحت کارڈ کی تقسیم شروع،علاج معالجہ کیلئے ضلع کوٹلی کے پانچ ہسپتال شاملتمام یونین کونسل کے موضعات میں جا کر بلا تخصیص کارڈز تقسیم کیے جائیں گے


،تحصیل ہیڈ کواٹر سے آغاز کر دیا ہے، کارڈز بلا کسی تفریق کے تمام خاندانوں کیلئے ہیں، ڈاکٹر نواز
عوام علاقہ اپنے مقام مرکز پر خود جائیں اور رجسٹریشن کے عمل کے بعد اپنے کنبے کا کارڈ حاصل کریں، کارڈز لینے کیلئے آنیوالے شہری کرونا ایس او پیز کا بھی خیال رکھیں، ڈاکٹر اسحاق
کھوئی رٹہ(تحصیل رپورٹر)کھوئی رٹہ صحت انصاف کارڈ کی تقسیم ، تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کھوئی رٹہ سے آغا ز، اسسٹنٹ کمشنر کھوئی رٹہ سید نسیم عباس شاہ نے پہلاکارڈ دے کر افتتاح کیا تفصیلات کے مطابق کھوئی رٹہ میں صحت انصاف کارڈ زکی تقسیم شروع ہو گئی تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کھوئی رٹہ میں کارڈز کی تقسیم کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر کھوئی رٹہ سید نسیم عباس شاہ تھے مہمان خصوصی نے پہلا کارڈ دے کر کارڈز کی تقسیم کا آغاز کیا اس موقع پر تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کھوئی رٹہ کا عملہ، تحصیل پریس کلب کھوئی رٹہ کے صحافیوں سمیت بڑی تعدادی میں عوام علاقہ موجود تھے تقریب سے انچارج پروگرام ڈاکٹر محمد نواز نے کہا کہ تمام یونین کونسل کے موضعات میں جا کر بلا تخصیص کارڈز تقسیم کیے جائیں گے آج تحصیل ہیڈ کواٹر سے آغاز کر دیا ہے کارڈز بلا کسی تفریق کے تمام خاندانوں کیلئے ہیں اور اس کے لئے کسی بھی قسم کی کوئی فیس نہیں ہے تقریب سے بطور مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر سید نسیم عباس شاہ نے کہا کہ تمام فیملیوں کو ہیلتھ کارڈز ملیں گے عوام علاقہ کی سہولت کے لئے تمام یونین کونسلز اور کھوئی رٹہ کے 26موضعات میں سنٹر قائم کر کے عوام علاقہ کو کارڈ ز تقسیم شروع کریں گے تاکہ عوام علاقہ کو کسی بھی پریشان کا سامان نہ کرنا پڑے اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقہ سے نبھائیں گے عوام علاقہ اپنے مقام مرکز پر خود جائیں اور رجسٹریشن کے عمل کے بعد اپنے کنبے کا کارڈ حاصل کریںکسی بھی شکایت کی صورت میں ایم ایس ٹی ایچ کیو اور انتظامیہ سے رابطہ کریں اس موقع پر ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال کھوئی رٹہ ڈاکٹر محمد اسحاق نے کہا کہ تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کھوئی رٹہ تحصیل کا بڑا مرکز ہے سب لوگوں کو اپنی باری پر کارڈز ملیں گے کارڈز لینے حضرات کرونا وباء کے پیش نظر ایس او پیز کا بھی خیال رکھیں صحت ہیلتھ کارڈ بطور علاج معالجہ منتخب شدہ ہسپتالوں میں کارآمد ہوں گے جن میں ضلع کوٹلی کے پانچ ہسپتال شامل ہیں ۔

Design a site like this with WordPress.com
Get started