میرپوراپـوزیـشـن لـیـڈر آزاد کـشـمیـر قـانـون سـاز اسـمـبـلی چـوہـدریمـحـمـدیٰـسـیـن سابق وزیراعظم چوہدری مجید کی عیادت کر رہے ہیں

  • قاسم مجید چوہدری بھی موجود ہیں

آٹا200روپے فی من سستا کر کے حکمرانوں نے حاتم طائی کی قبر پر لات ماردی


آزاد حکومت نے آٹا کی فی من 5سو روپے اضافہ کیا ،ریاست بھر میں احتجاجی مظاہروں کے بعد معمولی کمی کی گئی
اسلام آباد ( خبر نگار خصوصی ) آزاد کشمیرکے حکمرانوں نے آٹا 2سو رپے فی من سستا کرکے حاتم طائی کی قبر پر لات مار دی ، نوٹیفکشن جاری ۔ سیکرٹریٹ خوراک کی جانب سے جاری نوٹیفکشن کے مطابق حکومت آزاد کشمیر نے آٹے کی قیمتوں میں کمی کر کے 2سو روہے فی من سستا کر دیا ہے ۔ واضح رہے کہ گذشتہ ماہ میں آزاد حکومت نے آٹے کی قیمتوں میںیکے بعد دیگرے آٹا مہنگا کیا اور آٹے کی قیمتوں میں فی من 5سو روپے اضافہ ہوا تھا ۔ قیمتوں میں اضافے کے خلاف آزاد کشمیر بھر میں عوام نے بھرپور احتجاج کیا۔ حکومت نے آٹے کی قیمتوں میں 2سو روپے فی من کمی کی منظوری دے دی ہے اور 6 جنوری کو سیکرٹریٹ خوارک نے نوٹیفکشن بھی جاری کر دیا ہے۔ ریاست بھر میں احتجاجی مظاہروں کے بعد معمولی کمی کی گئی

محکمہ برقیات کھوئی رٹہ کا بجلی بندش کا شیڈول جاری

11 جنوری بروز پیر ،14 جنوری بروز جمعرات صبح 9 سے شام 5 بجے تک بجلی بند رہیگی



محکمہ برقیات کھوئی رٹہ نے بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا تحصیل کھوئی رٹہ کو بجلی کی ترسیل مہیا کر نے والے پانچوں فیڈرز پر بسلسلہ لائنوں کی مینٹیننس / مرمتی و شاخ تراشی 11 جنوری بروز پیر ،14 جنوری بروز جمعرات صبح 9 سے شام 5 بجے تک بجلی بند رہے گی ترجمان محکمہ برقیات ڈویژن ٹو محمد اشرف خان کے مطابق نائب مہتمم سب ڈویژن ون کھوئی رٹہ اور سب ڈویژن ٹو بھروٹ گالہ شمس حیات نے جملہ سب انجینئرز کو سختی سے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ موسم برسات کے حوالہ سے ہونے والا مسئلہ حل کرنے کے لیے اور عوام علاقہ کی بہتری/ سہولت کے لیے دیئے گئے شیڈول بجلی بندش کے دوران اپنے اپنے فیڈرز پر ہمراہ سٹاف لائنوں کی مینٹننس ، شاخ تراشی و دیگر جو مرمتی ہے کو درست کر لیں تاکہ عوام الناس کی مشکلات میں کمی واقع ہو سکے بجلی بندش کے دوران عوام الناس کو جو مشکلات و پریشانی ہو گی محکمہ ہذا اس کے لیے پیشگی معذت خواہ ہے صارفین آگاہ رہیں

Design a site like this with WordPress.com
Get started