وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان یوم حق خودارادیت کے موقع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کررہے ہیں

وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہا ہے کہ کشمیر کے حوالے سے 73 سالوں سے جاری پالیسی میں تبدیلی کی ضرورت ہے ، 5 اگست 2019کے بعد ہمیں جو موقع ملا اس سے فائدہ نہیں اٹھا سکے ،وزیراعظم پاکستان نے خود مظفرآباد میں کہا کہ اقوام متحدہ کی تقریر کے بعد اس کا فالو اپ نہیں ہو سکا ۔مودی انتہا پسند ہندوں کا نمائندہ ہے وہ ہندوستان کی توسیع چاہتا ہے ، پاکستان صرف ہندوستان کی راہ میں رکاوٹ ہے ،اقوام متحدہ کی قراردادوں کے علاوہ کشمیر کے مسئلے کے حل کاکوئی اور آپشن نہیں،چارنکاتی فارمولے نے کشمیریوں کو نقصان پہنچایا ۔ ہندوستان کے خلاف کشمیری کوئی پراکسی وار نہیں لڑرہے ،ان کی جدوجہد حقیقی اور بنیادی حقوق کے لیے ہے۔کشمیر کو تقسیم در تقسیم نہیں کرنے دینگے،پوری ریاست جموں وکشمیر نے پاکستان کے ساتھ جانا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم حق خودارادیت کے حوالے سے جموں وکشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل اوریوتھ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیراہتمام ’UN Resolutions on Kashmir“کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار سے چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی ، جموں وکشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین،ایم این اے شاندانہ گلزار، سابق سفیر ایمبیسڈر نفیس ذکریا،پریذنٹ یوتھ ایسوسی ایشن آ ف پاکستان ڈاکٹر اویس وصی،عبدالقادرنے بھی خطاب کیا ۔ وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر نے کہا کہ پاکستان کی مشکلات کا احساس ہے اس نے بہت مشکلات سہیں ،پاکستانی معاشرے کی طاقت تھی کہ ملک مشکل ترین حالات میں قائم رہا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جموں کے لوگوں کی بھی پرانی منڈیاں پاکستان میں تھیں ،ریاست جموں و کشمیر کے تمام قدرتی راستے پاکستان کے دریاوں کے منبع کشمیر میں ہیں ۔ کشمیر سے غیر مسلموں کو باہر نہیں نکال سکتے ان کے بھی اسٹیک ہیں ہم انہیں تحفظ فراہم کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان طاقت کے بل بوتے پر کشمیر کو ہڑپ کرنا چاہتا ہے لیکن اس کے مکروہ عزائم کو کشمیریوں اپنے عزم اور حوصلے سے شکست دے رہے ہیں ، کشمیریوں نے آزادی کےلئے قربانیوں کی لازوال داستان رقم کی ہے ، کشمیریوں کی قربانیوں کی مثال انسانی تاریخ میں بہت کم ملتی ہے ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کروانا انتہائی ناگزیر ہے ،سات دہائیاں گزرنے کے باوجود بھی اقوام متحدہ کی قراردادوں کا حل نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا میں کشمیریوں کی بات سنی جائے گی

کوٹلی بارشیں سول ڈیجیٹل ایکسچینج تتہ پانی پر آسمانی بجلی گرنے سے سسٹم جل گیا


تتہ پانی اور مضافات میں بارشیں،بجلی نظام درہم برہم ، رابطہ سڑکوں پر ٹریفک بند ، سردی کی شدت میں اضافہ، گرم اشیاء کی مانگ میں اضافہ
سسٹم جلنے سے مذکورہ ایکسچینج سے ٹیلیفون اور انٹرنیٹ کی سروس کی فراہمی گزشتہ دو روز سے تعطل کا شکار ہے اور صارفین کو شدید مشکلات
تتہ پانی اور مضافات میں بارش کا سلسلہ جاری ہے،بجلی کا نظام درہم برہم ہوکررہ گیا ہے، رابطہ سڑکوں پر ٹریفک بند ہے، عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،دوسری جانب بارش کے باعث سردی میں بھی غیر معمولی اضافہ ہوگیا ہے، منگل کے روز تتہ پانی شہر میں لوگوں کی آمد ورفت نہ ہونے کے برابر رہی ، جبکہ سردی میں اضافے کے ساتھ ہی گرم اشیاء کی مانگ میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، تاہم انکی بھاری قیمتوں کی وجہ سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے ۔دریں اثناء سول ڈیجیٹل ایکسچینج تتہ پانی پر آسمانی بجلی گرنے سے سٹم جل گیا ، جس کے وجہ سے مذکورہ ایکسچینج سے ٹیلیفون اور انٹرنیٹ کی سروس کی فراہمی گزشتہ دو روز سے تعطل کا شکار ہے اور صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور انکا اندرون وبیرون ملک سے رابطہ کٹ کررہ گیا ہے، صارفین نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سول ڈیجیٹل ایکسچینج تتہ پانی میں پیداخرابی کو جلد ازجلد دور کیا جائے ،ٹیلیفون وانٹرنیٹ کی سروس کو بحال کیا جائے ، تاکہ صارفین کی مشکلات کا ازالہ ہوسکے۔

عالمی برادری کشمیریوں کو حقِ خودارادیت کی فراہمی کیلئے کارروائی کرے، پاکستان آزادی کی جدوجہد میں اہل کشمیر کیساتھ کھڑا ہے ،وزیراعظم عمران خان

کوٹلی سمیت آزاد کشمیر بھر میں یوم حق خود ارادیت پر ریلیاں
کوٹلی میں مرکزی ریلی ڈپٹی کمشنر آفس کے احاطہ سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی قیادت میں نکا لی گئی،بھارت مخالف شدید نعرہ بازی،اقوام متحدہ کشمیریوں کو انکا حق خود ارادیت دلوائے ، مظاہرین


کشمیر ی تکمیل پاکستان کے لیے اپنی جد و جہد جاری رکھیں گے، شرکاء ریلی کا خطاب، جلسہ کے اختتام پرملکی استحکام ،مقبوضہ کشمیرکی آزادی اورشہداء کے لیے خصوصی دعا کی گئی
آزاد کشمیر بھر کی طرح ضلع کوٹلی میں یوم حق خودارادیت کے حوالہ سے ریلی نکالی گئی۔ریلی کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرراجہ فاروق اکرم خان نے کی جبکہ ریلی میںاسسٹنٹ کمشنرراجہ طارق محمودخان،افسرمال راجہ محمدایازخان،تحصیلدارچوہدری قیصراسلم،ڈ ی ای اوراجہ منصف دادخان،صدرانجمن تاجران ملک محمدیعقوب خان،وکلائ،تاجر،سرکاری ملازمین،مختلف سیاسی،سماجی تنظیموںکے عہدیداران،سول سوسائٹی کے علاوہ میڈیانمائندگان نے بھی شرکت کی۔یوم حق خودارادیت کے حوالہ سے ضلعی ہیڈ کوارٹرز ، تحصیل ہیڈ کوارٹرز ، قصبوں میںبھی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ یوم حق خودارادیت کے حوالہ سے مرکزی ریلی ڈپٹی کمشنر آفس کے احاطہ سے نکا لی گئی ۔شرکاء بھارتی غاصبوکشمیرہماراچھوڑدو، ہے حق ہماراآزادی،کشمیربنے گاپاکستان کے فلک شگاف نعرے لگا تے مختلف راستوںسے ہوتی ہوئی احاطہ ڈپٹی کمشنرآفس میںجلسہ کی شکل اختیارکرگئی۔جلسہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرراجہ فاروق اکرم خان،اسسٹنٹ کمشنرراجہ طارق محمودخان ویگرمقررین نے کہاکہ اقوام متحدہ کشمیریوںکوان کامسلمہ پیدائشی حق دلوانے کے لیے بھارت پردبائوڈالے اورٹھوس اقدامات کرے دنیابھرکے تمام انصاف پسندحلقے تنازعہ کشمیرکواقوام متحدہ کی قراردادوںکے مطابق حل کروانے میںاپناٹھوس کردارزیادہ فعال طریقے سے اداکریںتاکہ اس دیرینہ تنازعہ کوکشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کیاجاسکے۔مقررین نے کہاکہ کشمیری عوام اپنے حق خودارادیت کے حصول تک جدوجہد جاری وساری رکھیںگے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیںغیرآئینی اقدامات کے ذریعے کشمیریوںکی زندگی کواجیرن بنارکھاہے مودی سرکار مقبوضہ کشمیرمیںغیرآئینی اقدامات کے بعد بھارت کے اندر بسنے والے مسلمانوںاوردیگراقلیتوںکے ساتھ نارواسلوک اپناکربھارت کاسیکولرہونے کادعویٰ خودبے نقاب کررہے ہیں۔مقررین نے کہاکہ کشمیر ی تکمیل پاکستان کے لیے اپنی جد و جہد جاری رکھیں گے کشمیری عوام 7 دہائیوں سے جاری تحریک آزادی اور حق خودارادیت کے حصول کے لیے بے پناہ قربا نیاں دیتے چلے آ رہے ہیں کشمیری قوم پاکستان کی سا لمیت ، استحکام اور تکمیل پاکستان کے لیے اپنی جد و جہد جاری رکھیں گے اور کامیابی تک یہ جد و جہد جاری رہے گی۔جلسہ کے اختتام پرملکی استحکام ،مقبوضہ کشمیرکی آزادی اورشہداء کے لیے خصوصی دعابھی کی گئی۔

اسلام آباد (صباح نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی برادری کشمیریوں کو ان کے حقِ خودارادیت کی یقینی فراہمی کے لیے کارروائی کرے۔ وزیراعظم عمران خان نے کشمیر یوں کے یوم حق خود ارادیت کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں کہا کہ 5 جنوری 1949 کو اقوام متحدہ نے جموں و کشمیر کے عوام کو ایک غیر جانبدارانہ استصوابِ رائے کے ذریعے حقِ خودارادیت کی ضمانت دی، ہم اس دن کو اقوام متحدہ اور اس کی رکن ریاستوں کو اہلِ کشمیر سے باندھے گئے اس ادھورے عہد کی یاد دہانی کے طور پر مناتے ہیں جس کا نبھایا جانا ابھی باقی ہے،73برس تک ظالمانہ بھارتی تسلط کا جبر سہنے کے باوجود اہلِ کشمیر نسل در نسل اپنے اس ناقابلِ انتقال حقِ خودارادیت، جسکی ضمانت انہیں اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی جانب سے دی گئی ہے، کے حصول کے مطالبے پر ڈٹ کر کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تاریخِ جدید کے سب سے بے رحم، غیر انسانی اور غیرقانونی تسلط کے جبر سے آزادی کی جدوجہد میں اہل کشمیر کیساتھ بالکل واضح اور غیر مبہم انداز میں کھڑا ہے،ہم عالمی برادری سے ملتمس ہیں کہ قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں خواتین اور بچوں سمیت معصوم کشمیریوں کے انسانی حقوق کی بے دھڑک پامالیوں، جن کی تفاصیل بہترین انداز میں مرتب کی جاچکی ہیں کیخلاف اور اہلِ کشمیر کو انکے حقِ خودارادیت کی یقینی فراہمی کیلئے کارروائی کریں

18 جنوری سے ملک بھر کے تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ

نویں سے بارہویں تک تعلیمی ادارے 18 جنوری، پہلی سے 8 ویں جماعت تک کے تعلیمی ادارے 25 جنوری جب کہ یونیورسٹیز یکم فروری سے کھولی جائیں گی

اجلاس میں مئی اور جون میں بورڈ امتحانات کے انعقاد ، موسم سرما و گرما کی چھٹیوں میں کمی اور تعلیمی سال 22-2021 اگست سے شروع کرنے کی تجاویز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
حکومت نے 18 جنوری سے ملک بھر کے تمام تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس ہوئی، جس میں صوبائی وزرائے تعلیم اور دیگر حکام ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ وزارت صحت کے حکام نے کورونا کی تازہ صورتحال پر بریفنگ دی۔اجلاس میں مئی اور جون میں بورڈ امتحانات کے انعقاد ، موسم سرما و گرما کی چھٹیوں میں کمی اور تعلیمی سال 22-2021 اگست سے شروع کرنے کی تجاویز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزارت صحت کی سفارش کی روشنی میں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نویں سے بارہویں تک تعلیمی ادارے 18 جنوری، پہلی سے 8 ویں جماعت تک کے تعلیمی ادارے 25 جنوری جب کہ یونیورسٹیز یکم فروری سے کھولی جائیں گی۔اجلاس کے بعد وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کے ساتھ پریس بریفنگ میں بتایا کہ بین الصوبائی وزارت تعلیم کا اجلاس 14 یا 15 جنوری کو دوبارہ طلب کیا جائے گا جس میں کورونا کیسز کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد 18 جنوری سے تعلیمی اداروں کو کھولنے کی توثیق کی جائے گی مارچ میں ہونے والے بورڈ امتحانات اب مئی اور جون میں منعقد کیے جائیں گے۔واضح رہے کہ کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر ملک بھر کے تعلیمی ادارے 26 نومبر سے بند تھے۔ 24 دسمبر تک اسکول، کالجز اور یونیورسٹیز میں گھر سے تعلیم کا سلسلہ جاری تھا۔

(02/01/2021)بڑھتی مہنگائی کے خلاف اجلاس دیوان عزیز ہوٹل باغ میں شروع

جلد اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا_

بڑھتی مہنگائی کے خلاف اجلاس دیوان عزیز ہوٹل باغ میں شروع۔۔

سابق امیدوار اسمبلی میجر لطیف خلیق مہمان خصوصی جبکہ معروف قانون دان عبدالرشید چغتای صدارت کررہے ہیں۔۔۔۔

چیئرمین باغ یوتھ فورم سردار ثاقب نعیم میزبانی کررہے ہیں جبکہ دیگر مختلف سیاسی وسماجی شخصیات اجلاس میں شامل ہیں۔۔۔۔

جلد اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا_

Design a site like this with WordPress.com
Get started