نئے سال کا پیغام

اسلام علیکم

پرانے سال کے غروب ہونے والے سورج کے اختتام پر اور نئے طلوع ہونے والے سورج کو دیکھنے والے اپنے پاکستانی بھائی خاہوں کیلیے میرا پیغام ۔

نئے آنے والے سال کی سب کو مبارکباد ۔

جو سال بھر میں ہمارے بھائی خواہ اس دنیا کو چھوڑ گیے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ ان سب کے درجات بلند فرمائے ۔ اور اگلی منزل آسان فرمائے ۔ آمین۔
سال بھر میں جو دوکھ مصیبتوں ۔ کورونا وائرس کی وجہ سے ہزاروں کی تعداد میں ہمارے بھائی خواہ شکار ہوئے ۔ جو جانبزد ہوسکے ۔ اللہ تعالیٰ ان کی زندگی میں برکت ڈالے ۔ آمین ۔
جنہوں نے کورونا وائرس کی فرنٹ لائن پر جنگ لڑی چاہیے سرکاری ۔ نیم سرکاری ۔ سویلین ۔ ڈاکٹر ۔ پیرامیڈیکل سٹاف ۔ فوجی یونیفارم ۔ پولیس یونیفارم ۔ عدلیہ ۔ میڈیا ۔ سیاسی و سماجی شخصیات عوام بشمول ہرشہری نے اپنے اپنے حصے کی بخوبی نہ صرف سخت ترین حالات میں اپنی ڈیوٹی بہ احسن طریقے سے اپنے فرائض منصبی سر انجام دیے ۔ بلکہ سبھی خیراج تحسین کے مستحق بھی ہیں ۔
آپ ریاست پاکستان کا قیمتی سرمایہ بھی ہیں ۔ آپ ہی کی بدولت آج یہ ساری رونقیں جلوا افروز ہیں ۔ آپ نے بڑا اور مشکل دریا زیادہ تر کو تیر کر عبور کرلیا ہے ۔ بس چند ماہ مزید نظر آتے ہیں ۔ لیکن آپ نے اپنے مضبوط اعصاب پر اس کو سوار بلکل نہیں کرنا ہے ۔ اور اپنی نفسیات کو واضع پیغام دینا ہے ۔ کافی مصیبتیں آئیں اور وہ آپ نے اچھے انداز سے تو نکال لی ہے ۔ یہ چند دن بھی ضرور نکل جائیں گے ۔ انشاء اللہ آپ نے لمبا سفر طے کرلیا ہے ۔ یہ چند قدم پلک جھپکتے ہی گزر جائیں گے ۔

خصوصا وہ 8 کروڑ کمزور طبقہ کو میرا خصوصی سلام جس نے ہمت ۔ جرت اور حکمت کو داد بھی دیتا ہوں ۔ جو اللہ تعالیٰ کے فرمان پر صبرو شکر اور حکم کو بجا لاتے رہے ہیں ۔ آپ ہی باقیوں کیلیے بلند ہمت کے پیکر ہیں ۔ آپ کے صبر سے ہی سب کچھ باآسانی سفر کامیابی سے آسان رہا ۔ بڑے مخیر حضرات پر آپ کا حق ہے ۔ جو بڑے مخیر حضرات ہیں ان پر فرض ہے ۔ حکومت نے بھی جو حسب توفیق حسب استطاعت آپ کی جتنی بھی ممکن ہوسکی مدد کرتی رہی ہے ۔
آپ کیلئے آخری پیغام کے الفاظ کچھ یوں ہیں ۔
کہ آپ نے چاہیے بڑے ۔ جھوٹے ۔ ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کو اپنے استعمال کے لوازمات میں مزید کفایت شعاری کریں اور کرنی پڑھے گی ۔ اسی میں آپکی اور ملکی بقا بھی ہے ۔ زمین پر کم سے کم بوجھ ڈالیں یہی ہم سب کے مفاد میں بھی ہے ۔ امید بھی رکھتے ہیں ۔ اور توقع بھی رکھتے ہیں ۔ کہ آپ کم سے کم خرچ کی ملکی ۔ ریاستی پالیسی اور قائد اعظم محمد علی جناح کے فرمودات پر اورسب سے بڑے فرمان ۔ اللہ تعالیٰ اور آخری نبی خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کو بجا لاتے ہوئے ۔ جس کو اپنا جزو ایمان بنائے رکھتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہی ہم سب کا حامی و ناصر رہے۔
دعا گو ۔
فیضان زمان

Design a site like this with WordPress.com
Get started